• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دہشتگردی کا مقدمہ میں ملزم کو عمر قید و جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے،آئی جی اسلام آباد

دہشتگردی کا مقدمہ میں ملزم کو عمر قید و جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے،آئی جی اسلام آباد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے دہشتگردی کے مقدمے میں جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کے مطابق مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 7 کے تحت قائم اور سنگین نوعیت کا ہے،ملزم کو کم سے کم 5 سال، زیادہ سے زیادہ عمر قید و جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

سرکاری ملازم کوڈرایا دھمکا کر قانونی فرائض کی انجام دہی سے روکنا سنگین جرم ہے، منصوبہ بندی تحت پولیس افسران اور معزز عدلیہ کی ایک جج کو ڈرایا اور دھمکایا گیا ہے۔عمل غیرقانونی ریلی کےدوران مکمل ہواجب اسلام آباد میں دفعہ144 نافذ کیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آئی جی اسلام آباد کے مطابق اس غیرقانونی عمل کا نوٹس لیتے ہوئے مجسٹریٹ نے شکایت کی،مجسٹریٹ کی شکایت پرملزم کے عمل پرقانونی کارروائی کا آغازہوا،اس عمل کےسنگین نتائج مرتب ہوسکتے ہیں اوراسے پوری سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply