• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عظیم گلوکارہ نیرہ نور 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

عظیم گلوکارہ نیرہ نور 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

عظیم گلوکارہ نیرہ نور کراچی میں 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف گلوکارہ کینسر کےمرض میں مبتلا تھیں۔ نیرہ نور کی نماز جنازہ کچھ دیربعد کراچی میں امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی۔

نیرہ نور کی تدفین فیز 8 ڈی ایچ اے کراچی میں کی جائے گی۔ نیرہ نور نے لا تعداد مشہور غزلیں،ملی نغمے اور فلمی گیت گائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نیرہ نور کو 2006 میں پرائڈ آف پرفارمنس دیا گیا۔ نیرہ نور کو بلبل پاکستان کے لقب سے بھی نوازا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply