• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک بھر میں ‘پلانٹ فار پاکستان’ کے نام سے شجرکاری مہم کا آغاز

ملک بھر میں ‘پلانٹ فار پاکستان’ کے نام سے شجرکاری مہم کا آغاز

اسلام آباد: ملک بھر میں ‘پلانٹ فار پاکستان’ کے نام سے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی دس ارب درخت لگانے کی سونامی مہم 2018 کے تحت تقریباً 15 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

شجر کاری مہم کے دوران ملک بھر کے ایک سو نوے مراکز میں لوگوں کو مفت پودے دیے جائیں گے، اس مہم کا مقصد درخت لگانے کے لیے عوام، تنظیموں، کاروباری اور صنعتی اداروں اور سول سوسائٹی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے بھی وزارت خاجہ میں پودا لگا کرشجرکاری مہم کا افتتاح کیا تھا اور حکومت نے 10 ارب پودے لگانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت ملک بھر میں مون سون کی شجرکاری مہم جاری ہے، اس سال مو ن سون کے دوران قومی سطح پر چار کروڑ 71 لاکھ 40 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply