کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے شرجیل میمن کے اسپتال کے کمرے سے مبینہ شراب کی بوتلوں کی برآمدگی پر ضیاء الدین اسپتال کی ایک ماہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔
شرجیل میمن سے کون ملا، کون آیا، کون گیا؟ چیف جسٹس نے شرجیل میمن کی ملاقاتیوں کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ضیاء الدین اسپتال کے متعلقہ ریکارڈ سے بھی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔
چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری اور دیگر حکام کو مکمل آزادانہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں