• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ترکیہ میں ٹریفک حادثے میں 32 افراد جاں بحق، پاکستان کا اظہار افسوس

ترکیہ میں ٹریفک حادثے میں 32 افراد جاں بحق، پاکستان کا اظہار افسوس

ترکیہ میں ٹریفک حادثے میں 32 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق غازی انتیپ میں مسافر بس سڑک کنارے کھڑی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 32افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان نے المناک حادثے میں اموات پر ترکیہ سے اظہار افسوس کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں المناک حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

المناک ٹریفک حادثے کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔ دکھ کی گھڑی میں عوام اور ترک حکومت کے لیے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply