میانمار کا بھی روس سے تیل خریدنے کا فیصلہ

میانمار کا بھی بھارت کے بعد روس سے تیل خریدنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق میانمار کے فوجی حکمراں کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کے باعث روس سے سستے داموں تیل خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس سے ملنے والا پٹرول نہ صرف معیاری ہے بلکہ سستا بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کو عالمی پابندیوں کی وجہ سے معاشی بحران کا سامنا ہے اس صورت حال کم قیمت تیل کی خریداری ضروری ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ بھارتی آئل فرم انڈین آئل کارپوریشن نے روس سے 30 لاکھ بیرل خام تیل نہایت ارزاں قیمتوں پر خریدا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply