• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے خاتون کے پیٹ سے درجنوں بیٹریاں نکال دیں

ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے خاتون کے پیٹ سے درجنوں بیٹریاں نکال دیں

آئرلینڈ کے ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے خاتون کے پیٹ سے 55 بیٹریاں (سیل) نکال دیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ میں ڈاکٹروں نے حال ہی میں ایک 66 سالہ خاتون کے آنتوں اور پیٹ سے 50 سے زیادہ سیل بیٹریاں نکالیں۔

رپورٹس کے مطابق خاتون نے خود کو نقصان پہنچانے کے لیے جان بوجھ کر اتنی ساری بیٹریاں نگل لی تھیں۔

آئرش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق خاتون کا علاج ڈبلن کے سینٹ ونسنٹ یونیورسٹی اسپتال میں ابتدائی طور پر تقریباً 55 بیٹریوں کو نگل جانے کے بعد کیا گیا ۔

خاتون کے ایکسرے سے اس کے جسم میں بیٹریوں کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے خاتون کے جسم سے قدرتی طور پر بیٹریاں نکلنے کا انتظار کیا۔ تاہم ایک ہفتے کی مدت میں خاتون 5 بیٹریاں قضائے حاجت کے دوران جسم سے نکالنے میں کامیاب رہی۔

تاہم اگلے تین ہفتوں کے دوران لیے گئے ایکسرے سے معلوم ہوا کہ زیادہ تر بیٹریاں اب بھی پیٹ میں ہی موجود ہیں جس کی وجہ سے خاتون کے پیٹ میں درد ہونے لگا۔

بعد ازاں ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے تقریباً 46 سے زائد بیٹریاں خاتون کے پیٹ سے نکالیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رپورٹس کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ کسی بھی انسان نے ایک ہی وقت میں سب سے زیادہ بیٹریاں نگلی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply