• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • او آئی سی کیجانب سے بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کی مذمت

او آئی سی کیجانب سے بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کی مذمت

آرگنائزیشن آف اسلامی کاپوریشن( او آئی سی ) نے بھارتی شہر ایودھیہ میں مسلمانوں کے تاریخی ورثے بابری مسجد کے کھنڈرات پر رام مندر بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔

او آئی سی کی جانب سے گزشتہ روز بھارتی وزیر مودی کی جانب سے رام مند کی حالیہ تعمیر اور افتتاح پر اظہار تشویش کرتے ہوئےکہا گیا ہے کہ رام مندر کی تعمیر کا مقصد اسلامی تاریخی نشانات کو مٹانا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزخود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے والے بھارت نے مسلمانوں کے جذبات یکسر نظر انداز کرتے ہوئےشہید بابری مسجد کے کھنڈرات پر متنازعہ مندر کا افتتاح کر دیا۔

متنازعہ مندر کے افتتاح پر ایودھیا کے مسلمانوں نےرام مندرکو نریندر مودی کی انتخابی مہم کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئےکہا کہ ایودھیا میں مسلمانوں کے لئے مساجد ناکافی ہیں۔پاکستان کی جانب سے شہید بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کو بھارتی جمہوریت پر سیاہ دھبہ قرار دیتے ہوئے اس امر کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ترجمان دفتر خارجہ نے ورانسی میں گیان واپی مسجد اور متھرا میں شاہی عید گاہ مسجد کو لاحق خطرات کی بھی نشاندہی کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں ہندوتوا کی بڑھتی لہر علاقائی مذہبی ہم آہنگی کیلئے بڑا خطرہ ہے، عالمی برادری بھارتی اسلامو فوبیا اور نفرت انگیزی کا ادراک کرے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply