روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ،75ہلاک

  روس کا الیوشن ٹو 76 ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ روس کے بیلگوروڈ  میں ضلع کوروچانسکی میں گرکر تباہ ہوگیا ۔پائلٹ سمیت 75 مسافر ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق  روسی وزارت دفاع نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔

یادرہےبیلگورڈ کا علاقہ، یوکرین کی سرحد سے متصل ہے،  اور یوکرین کی جانب سے مسلسل حملوں کی زد میں رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع  کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  “روسی ایرو اسپیس فورسز کا ایک Su-25 طیارہ بیلگوروڈ ریجن میں اپنے جنگی مشن کو مکمل کرنے کے بعد اپنے ہوائی اڈے پر واپس آتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا۔ جبکہ پائلٹ کی  ہلاکت ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق جہاز میں 65 یوکرائنی قیدی سوار تھے جبکہ4 روسی افسر اور 6 عملے کے ارکان تھے ۔ جن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

طیارہ ایک ویران جگہ پر گر کر تباہ ہوا اور زمین پر کوئی تباہی نہیں ہوئی۔ابتدائی  رپورٹ کے مطابق، تکنیکی خرابی ممکنہ طور پر حادثے کی وجہ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

عملے کے ارکان فوجی افسروں اور پائلٹ کی لاشوں  کو فوجی ہیلی کاپٹر  کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جبکہ باقی لاشوں کو ایمبولنسز کے ذریعےمنتقل کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply