پی آئی اے کی خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ ٹورنٹو میں لاپتہ

قومی ائیر لائن پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی ایک اور خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ کینیڈا میں لاپتہ ہو گئی ۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، “ایئر ہوسٹس کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 میں تعینات کیا گیا تھا۔ جب پرواز ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اتری تو وہ ٹورنٹو میں غائب ہوگئی۔”
پی آئی اے انتظامیہ نے انہیں معطل کر دیا ہے اور واقعہ کی اطلاع کینیڈین حکام کو دے دی ہے۔ ان سے مناسب کارروائی کرنے کو کہا گیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ فائزہ مختار کے مبینہ سلپ ہونے کا علم واپسی کی پرواز کے لیے عملے کے ساتھ رپورٹ نہ کرنے پر ہوا۔
فائزہ مختار کے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے پاس موجود فضائی میزبانوں کے حلف ناموں کے ذریعے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے بھی کارروائی کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔
نومبر 2023 میں پی آئی اے کے دو فضائی میزبان خالد محمود اور فدا حسین شاہ کینیڈا میں غائب ہو گئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply