سب سے قلیل اور سب سے طویل دورانیے کا روزہ کہاں ہوگا؟

ماہ رمضان کی آمد آمد ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں روزوں کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

محکمہ فلکیات کے مطابق بیشتر عرب ممالک میں ماہ رمضان کا آغازدو اپریل اور پاکستان میں تین اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک کے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے روزے کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے۔

سب سے کم دورانیہ والے ملک نیوزی لینڈ ہے جہاں روزہ 11 گھنٹے 20 منٹ کا ہوگا۔

اسی طرح چیلی میں 11 گھنٹے 30 منٹ، آسٹریلیا میں 11 گھنٹے 47 منٹ، یورگوائے میں 11 گھنٹے 48 منٹ اور جنوبی افریقہ میں 11 گھنٹے 52 منٹ کا روزہ ہوگا۔

دنیا میں سب سے زیادہ دورانیہ کا روزہ آئس لینڈ میں 19 گھنٹے 59 منٹ کا ہوگا۔

اسی طرح گرینڈ لینڈ میں 19 گھنٹے 57 منٹ،سویڈن میں 18 گھنٹے 58 منٹ اور پولینڈ میں 18 گھنٹے 30 کا روزہ ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے پاکستان میں دارالحکومت اسلام آباد کے وقت کے مطابق روزہ لگ بھگ 14 گھنٹے کا ہوگا۔ جس کا دورانیہ ہر دن اور فقہ کے حساب سے مختلف ہو گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply