سعودی حکام نے 17ہزارغیرقانونی تارکین گرفتار کرلیے

سعودی عرب میں حکام کی تارکین کےخلاف کارروائی کاسلسلہ جاری گزشتہ7 روز کے دوران مختلف علاقوں سے رہائشی، لیبر قوانین اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے16 ہزار899 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق سعودی عرب نےبھی تارکین کےخلاف کارروائی کاسلسلہ شروع کردیاہےجس میں گزشتہ 7دنوں میں تقریباً17ہزارافرادکوگرفتارکرلیاگیاہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق یہ گرفتاریاں14 سے20 دسمبر کے دوران عمل میں لائی گئیں اور مملکت بھر میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف یونٹس کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیے گئے۔
فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ریزیڈنسی سسٹم، بارڈر سیکیورٹی رولز اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بالترتیب 11,033، 3,493 اور 2,373 کو حراست میں لیا گیا۔
علاوہ ازیں مزید769 غیر قانونی تارکین کو سرحد عبور کر کے مملکت میں داخل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، جن میں39 فیصد یمنی، 58 فیصد ایتھوپیا اور3 فیصد دیگر ممالک کے شہری تھے۔
حکام کے مطابق اس وقت مجموعی طور پر 52,369 افراد کو ضابطوں کی خلاف ورزی کے طریقہ کار کا سامنا ہے، جن میں سے 46,431 مرد اور 5,938 خواتین ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply