• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی لوک سبھا واقعہ :وضاحت مانگنے والے اپوزیشن کے 79 ارکان معطل کردیے گئے

بھارتی لوک سبھا واقعہ :وضاحت مانگنے والے اپوزیشن کے 79 ارکان معطل کردیے گئے

بھارتی لوک سبھا میں سکیورٹی کوتاہی کے واقعے پر وضاحت مانگنے پر اپوزیشن کے 79 ارکان معطل کر دئیے گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بھارتی میڈیا کے مطابق سکیورٹی میں کوتاہی پر وضاحت مانگنے پر اپوزیشن کے 79 ارکان معطل کر دیے گئے۔ اپوزیشن کے 39 ارکان کو لوک سبھا اور 45 ارکان کو راجیہ سبھا سے معطل کیا گیا۔ارکان کو پارلیمنٹ کے جاری سرمائی اجلاس کے بقیہ سیشنز سے معطل کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن ارکان نے ایوان میں سکیورٹی کوتاہی پر وزیرداخلہ امیت شاہ سے بیان دینے کا مطالبہ کیا تھا،لوک سبھا میں سیکورٹی کی سنگین کوتاہی کا واقعہ 13 دسمبر کو پیش آیا تھا اور لوک سبھا اجلاس کے دوران وزیٹرز گیلری سے دو نوجوان ایوان میں کود گئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply