• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدام کرینگے، شاہد خاقان عباسی

کراچی میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدام کرینگے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(اپنے نمائندہ سے)   وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے سندھ حکومت کو ہر ممکن معاونت اور مدد کی فراہمی جاری رکھی جائے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کراچی میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو کراچی میں بارشوں سےہونے والے نقصانات اور ازالے کے لیے لگائے گئے تخمینے پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے سندھ حکومت کی معاونت ومدد فراہم کی جائے گی۔ صوبائی حکومت کو ہر ممکن معاونت اور مدد کی فراہمی جاری رکھی جائے، کراچی کےعوام کی مشکلات کم کرنے اور نقصانات کے ازالے کے لیے موثر اور فوری انتظامات کیے جائیں اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے تمام ممکنہ وسائل استعمال کیے جائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply