• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی والوں کے لیے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 2گھنٹے بڑھا دیا گیا

کراچی والوں کے لیے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 2گھنٹے بڑھا دیا گیا

کراچی والوں کے لیے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید 2 گھنٹے بڑھا دیا گیا۔ عید تک لوڈ شیڈنگ کی یہی صورتحال رہے گی۔

کراچی کے رہائشی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے بدترین لوڈ شیڈنگ سلسلہ جاری ہے۔کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 1000 میگاواٹ اضافی بجلی ملنے کے بعد بھی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آسکی۔ کے الیکٹرک نے فیول کی کمی کو لوڈ شیڈنگ کی وجہ قرار دیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ فیول کی قلت کے باعث کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس کی پیداواری صلاحیت میں کمی آئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کراچی والوں کو بری خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال سنبھالنے کے لیے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں 2 گھنٹے اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا ہے کہ عید تک لوڈشیڈنگ کی یہی صورتحال رہنے کا امکان ہے۔عید کے بعد کاروباری سرگرمی کم ہونے سے سپلائی میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply