• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب:سردی کے باعث نجی و سرکاری سکولوں میں سکول ڈریس کوڈ پر پابندی ختم

پنجاب:سردی کے باعث نجی و سرکاری سکولوں میں سکول ڈریس کوڈ پر پابندی ختم

محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کے دوران نجی اور سرکاری دونوں تعلیمی اداروں کے لئے اسکول ڈریس کوڈ میں عارضی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ حکام کو لکھے گئے خط میں محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ طلبہ پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے، انہیں اپنی پسند کے سویٹر اور جیکٹ پہننے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

عارضی چھوٹ جنوری اور فروری کے مہینوں کے لئے دی گئی ہے۔ اس سے قبل پنجاب بھر کے اسکولوں کے طالب علموں کے لیے مخصوص ڈریس کوڈ پر عمل کرنا لازمی تھا۔

یہ فیصلہ والدین پر مالی بوجھ کم کرنے اور خاص طور پر سرد موسم میں بچوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا تھا۔

تعلیم کے شعبے کے ماہرین نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سخت موسمی حالات کو کم کرنے اور معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے صحیح سمت میں ایک قدم ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں پنجاب حکومت نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں طلبہ 18 دسمبر سے یکم جنوری 2024 تک موسم سرما کی تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply