• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فٹبال انگلش پریمیئرلیگ32واں سیزن،16دسمبرکو7میچزکھیلےجائیں گے

فٹبال انگلش پریمیئرلیگ32واں سیزن،16دسمبرکو7میچزکھیلےجائیں گے

فٹبال انگلش پریمیئر لیگ 32ویں سیزن کےکانٹےدارمقابلوں کاسلسلہ انگلینڈمیں جاری ہے، انگلش پریمیئر لیگ(ای پی ایل ) میں16 دسمبر کو مزید7 میچوں میں 14ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔
ایونٹ کاپہلا میچ ناٹنگھم فاریسٹ اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیموں کے درمیان سٹی گراؤنڈ، ناٹنگھم شائر میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں آرسنل اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں ایمریٹس سٹیڈیم لندن میں آمنے سامنے ہوں گی۔
تیسرامیچ بورن ماؤتھ اور لوٹن ٹاؤن کی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن ماؤتھ میں کھیلا جائے گاجبکہ چوتھا میچ شیفیلڈ یونائیٹڈ اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان سٹامفورڈ برج لندن میں کھیلا جائے گا۔
پانچویں میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ چھٹا میچ نیو کیسل یونائیٹڈ اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک نیو کیسل میں کھیلا جائے گا۔
16دسمبرہفتہ کوساتویں میچ میں برنلےاور ایورٹن کی ٹیمیں ٹرف مور برنلے کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی ۔
یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان15 جون2023 کو کیا گیا تھا۔
مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے، لیورپول کی ٹیم تاحال37 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply