• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خواتین کے واش روم میں خفیہ کیمرہ لگانے والے کو پولیس نے پکڑ لیا

خواتین کے واش روم میں خفیہ کیمرہ لگانے والے کو پولیس نے پکڑ لیا

بھارت کی ریاست کیرالہ میں خواتین کے واش روم میں خفیہ کیمرہ لگا کر ویڈیو ریکارڈ کرنے والا برقعہ پوش ملزم پکڑا گیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کچھ نوجوانوں نے ایک برقعہ پہنے لڑکے کو پکڑ رکھا ہے۔

یہ ویڈیو کوچی کے مشہور شاپنگ مال کی ہے جہاں ابھیمنیو نامی ملزم نے خفیہ طریقے سے خواتین کے واش روم میں کیمرہ لگا کر ان کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کیں۔

ملزم پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہے جسے خواتین نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر مال انتظامیہ کے حوالے کیا لیکن اس سے قبل وہ وہاں موجود کچھ نوجوانوں کے ہتھے چڑھ گیا جنہوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

مال کی سکیورٹی نے فوری طور پر پولیس کو طلب کیا۔ پولیس نے ابھیمنیو کا موبائل فون و دیگر سامنا قبضے میں لے کر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ منگل کی شام پیش آیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کر کے اس کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ لیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply