محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کراچی سمیت سندھ بھر میں کہیں کہیں آندھی کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے جنوب مغربی بلوچستان میں داخل ہوگا۔

تفصیلا ت کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے سلسلے کا آج رات سے جنوب مغربی بلوچستان میں داخلے کا امکان ہے۔

میٹرولوجسٹ انجم نذیر نے کہا ہے کہ سسٹم کے زیر اثر کراچی ڈویژن اور جامشورو میں ہفتے کی رات اور اتوار کو کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،ٹھٹھہ ، بدین ، میر پور خاص ، تھرپارکر اور عمر کوٹ کے مختلف علاقوں میں بھی اتوار کو آندھی اور درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

میٹرولوجسٹ انجم نذیر نے مزید کہا ہے کہ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم خشک، راتیں سرد اور میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ہے جبکہ کراچی میں اچھی بارش کے بعد دھند ختم ہونے کا امکان ہے اور آئندہ 2 روز کے دوران کراچی کے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply