کراچی میں ایک ویزہ آفس پر حادثاتی طور پر عوامی معلومات کے لیے لگائی گئی ٹی وی سکرین پر فحش ویڈیو چل گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دفتر میں معلومات کی فراہمی کیلئے لگائی گئی ٹی وی سکرین پر اچانک فحش ویڈیو چل جاتی ہے۔
اس موقع پر وہاں عوام کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے۔ تاہم چند سیکنڈز بعد انتظامیہ کو سنگین غلطی کا احساس ہونے کے بعد سکرین کو بند کردیا جاتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ کراچی میں واقعے یوکے ویزہ آفس میں پیش آیا جو کہ ‘گیری’ نامی کمپنی آپریٹ کررہی ہے۔ انتظامیہ کی غلطی کی وجہ سے عوامی مقام پر لگی سکرین پر فحش ویڈیو چل گئی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں