مشرق کورونا وائرس کے پنجے میں

چین کے شہر ووہان سے دسمبر 2019 میں سامنے آنے کے بعد سے لے کر اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار اور اموات کی تعداد 13 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

چین میں وباء کی ابتدا سے لے کر اب تک 3 ہزار 261 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایران میں وائرس کے نتیجے میں اموات کی تعداد 1556 ہے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے کہا ہےکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں اموات کی تعداد ہزاروں تک پہنچ سکتی ہے۔

اس وقت ملک میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 883 ہے اور کل مغربی بیت المقدس میں وائرس کی وجہ سے پہلی موت واقع ہوئی ہے۔

زیرِ محاصرہ علاقے غزہ میں کل کورونا وائرس کووِڈ۔19 کا پہلا کیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں وائرس کے مزید 48 مریضوں کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 392 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 153، لبنان میں 206 اور کویت میں 176 تک پہنچ گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی تسلیم کردہ لیبیا قومی مفاہمتی حکومت کے وزیر اعظم فائز السراج نے کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی تدابیر کے دائرہ کار میں شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو کا اعلان کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ازبکستان میں حفاظتی تدابیر کی وجہ سے نوروز کا تہوار منسوخ کر دیا گیا اور تہوار 1991 میں ازبکستان کی آزادی کے بعد سے اب تک پہلی دفعہ سرکاری تقریب کی بجائے گھروں میں منایا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply