“میاں دے نعرے وجن گے’نعرے سے مزیّن مگ متعارف

مریم نواز شریف نے ن لیگ کے ورکروں اور رہنماؤں کے لئے کافی مگ متعارف کرادیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر کی گئی ٹویٹ میں انہوں نے ن لیگ کے ورکروں  سے کہا ہے کہ وہ اچھی کافی کے ذائقے کے لئے  میاں دے نعرے وجن گے والا اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر والا مگ استعمال کریں ۔ یقین دلاتی ہوں کہ کافی کا ذائقہ اور بھی اچھا لگے گا ۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے  کہا ان کے کافی مگ پر بہت تبصرے تنقید اور ٹی وی پروگرامز تک ہوئے لیکن اب میں نے نیا کافی مگ لے لیا ہے جس پر میاں نواز شریف کی خوبصورت تصویر بھی ہے اس لئے ورکروں سے اپیل ہے کہ وہ بھی یہ کافی مگ استعما ل کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply