عمران خان نے بشریٰ بی بی اور مریم نوازکا موازنہ کرتےہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی خاتون خانہ ہیں، وہ کوئی مریم تو نہیں جو بناؤ سنگھار کرے۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی گھر سے باہر صرف پاگل خانوں اور لنگر خانوں میں جاتی تھیں، بشریٰ بی بی کوئی مریم نواز تو نہیں جو بناؤ سنگھار کرے، مریم نواز کی سرجری پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی خاتون خانہ ہیں، ہم آڈیو لیکس سے اپنی نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟
چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں شفاف الیکشن ہوں اور پائیدار حکومت بنے کیوں کہ شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا، اسٹیبلشمنٹ معیشت سمیت سب بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
چیئر مین تحریک انصاف نے مزید کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو افغانستان کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں، موجودہ افغان حکومت کے ساتھ بہترین تعلقات تھے، دہشت گردی بیچ کر ڈالرز کمائے جاسکتے ہیں مشرف نے بھی دہشت گردی کو بیچ کر ڈالرز کمائے لیکن 80 ہزار جانوں کا ضیاع ہوا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں