عمران خان آج انتخابی منشور کا اعلان کریں گے

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج انتخابی منشور کا اعلان کریں گے،منشور میں کرپشن کاخاتمہ اور ملک کو فلاحی ریاست بنانے کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

نئے ڈیمز ،سستی بجلی ،کرپشن کا خاتمہ ،غیر جانبدار احتساب ، تعلیم اور صحت کے مواقع سب کو دیئے جائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی منشور میں خارجہ وداخلہ پالیسی کی بنیاد پر صرف برابری اور انصاف پر،ملک کو فلاحی ریاست بنانا،زرعی ترقی اور کسانوں کو سبسڈی کاوعدہ بھی شامل ہے۔

پی ٹی آئی طویل المیعاد واٹر پالیسی ،بجلی کی پیداوار کے حقیقی منصوبے اور خود کفالت پر بھی خصوصی توجہ دے گی،نوجوانوں کیلئے تکنیکی تعلیم ،روزگار کی فراہمی اور عوامی خدمت کے شعبوں کو فعال کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس کے علاوہ عوامی فلاح کیلئے انتظامیہ اور حکومتی ڈھانچے میں تبدیلیاں ،غیر ملکی قرضوں پر انحصار ختم کرنے کیلئے ملکی وسائل کی تلاش اور ماحولیاتی پالیسی کو ازسرنو مرتب کیا جائے گا۔ئل کی تلاش اور ماحولیاتی پالیسی کو ازسرنو مرتب کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply