• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رات کے سناٹے میں گنگنانے کی پُراسرار آواز کہاں سے آتی ہے؟

رات کے سناٹے میں گنگنانے کی پُراسرار آواز کہاں سے آتی ہے؟

دنیا اس وقت ما بعد الجدیدیت کے دور سے گزر رہی ہے۔ ایسے میں دیو مالائی قصوں خاص کر جنات و آسیبی طاقتوں پر کم یقین کیا جاتا ہے لیکن آج کل آئرلینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے اوماگ کے لوگ ایک پراسرار مدھم سی گنگنانے والی آواز کو لے کر شش و پنج میں مبتلا ہیں جو رات کو سنائی دیتی ہے اور ان کی نیند میں خلل ڈالتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتوں میں اوماگ ڈسٹرکٹ کونسل رات کے وقت گنگنانے کی آواز کے ماخذ کی نشاندہی کیلئے کوشش کر رہی ہے جس کے بارے میں شمالی آئرلینڈ کے چھوٹے سے قصبے کے متعدد رہائشی شکایت کر رہے ہیں۔ تاہم بدقسمتی سے آواز کے ماخذ کا پتہ لگانے کی سیکورٹی اہلکاروں کی اب تک کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔

اہلکاروں کے پاس اس پراسرار آواز کا پتہ لگانے کیلئے اب صوتی ماہرین کو بلانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔ مقامی لوگ لوگ اس آواز کو عام طور پر اسے ایک مستقل گونج کے طور پر بیان کرتے ہیں جو گزرنے والی گاڑیوں کی آواز سے مختلف ہے۔

مزید برآں یہ صرف رات گئے سنائی دیتی ہے یعنی رات 12:00 بجے سے 1:00 بجے تک۔ کچھ لوگ اگرچہ اس کے عادی ہو چکے ہیں تاہم دوسروں کا دعویٰ ہے کہ یہ ان کی رات کی نیند میں خلل ڈالتی ہے اور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس کے بارے میں کچھ کیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مقامی کونسل کے ایک ترجمان نے نیوز ریلیز میں بتایا کہ افسران فی الحال آواز کے ماخذ کا پتہ لگانے میں مدد کے لیے ماہر آلات کے استعمال یا کسی ماہر کمپنی کی جانب سے کی گئی مخصوص آلات کی خریداری کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ کیونکہ آواز کی درست سمت کی نشاندہی کرنا فی الحال مشکل ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply