اب خواتین محرم کے بغیر حج کرسکیں گی

اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دے دی۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے وزارت حج کے استفسار پر تحریری جواب دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی رائے پر مبنی تحریری خط میں کہا ہے کہ فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق خاتون محرم کے بغیر حج کرسکتی ہے تاہم خاتون کے بغیر محرم حج کی گنجائش بعض شرائط سے مشروط ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے تحت محرم میسر نہ ہونے پر عورت پر حج فرض نہیں۔

فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق جس خاتون کو قابل اعتماد خواتین کی رفاقت حاصل ہو حج پر جا سکتی ہے۔ تاہم فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے عورت کے والدین ،شادی ہونے کی صورت میں شوہر سے اجازت لازمی ہے۔

جس عورت کو سفر اور حج فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو بغیر محرم حج کے لئے جا سکتی ہے

پی این این نے اسلامی نظریاتی کونسل کے خط کی کاپی حاصل کر لی ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ گروپ کے ہمراہ بغیر محرم جانے والی خاتون کے حج پر جانے کی صورت میں وزارت مذہبی امور پہلےچھان بین کرے۔ گروپ ممبران کے بارے میں اطمینان کرنے کے بعد ہی بغیر محرم حج پر جانے کی اجازت دی جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply