76سال بعد کرتارپور راہداری پر دو خاندانوں کا ملاپ

کرتارپور راہداری نے تقسیم ہند کے 76سال بعد دو خاندانوں کو ملا دیا ۔

سیالکوٹ کی کرن نارائن سے ملنے اسکا ماموں زاد بھائی جسوندر سنگھ بٹالہ سے کرتارپور پہنچا ۔کرن نارائن کی والدہ شیلہ، اپنے بھائی سے بچھڑ گئی تھی ۔

قیام پاکستان کے وقت سمبڑیال ،سیالکوٹ میں بیاہی گئی بٹالہ جالندھر کی کرن نارائن کی والدہ شیلا رانی اپنے بھائیوں سے بچھڑ گئی تھی ، آج شیلا رانی کی بیٹی کرن نارائن سے ملنے اور اسکے ماموں زاد بھائی جسوندر سنگھ کا خاندان بٹالہ بھارت سے کرتارپور پہنچا ۔ دونوں خاندان مل کر بہت خوش ہوئے اور کرتارپور راہداری کی تعمیر پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام سے ملنے والے پیار کو سراہا ۔

Advertisements
julia rana solicitors

راہداری کی تعمیر پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کرن نارائن نے کہا کہ شدید خواہش تھی کہ اپنے ننھیال سے ملوں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply