بھارت کی معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش گھر سے برآمد

بھارتی ریاست کیرالہ کی ماڈل و اداکارہ شاہانہ کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہانہ جمعرات کی رات اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں ملیں جس کے بعد پولیس نے اُن کے شوہر سجاد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل کی موت کے آس پاس کے پراسرار حالات نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہانہ نے جمعرات کی شام ہم سے رابطہ کیا تھا، یہ اس کی 20 ویں سالگرہ تھی اور اس نے مجھے بتایا تھا کہ وہ اپنی سالگرہ منانے گھر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش تھی اور مجھے نہیں لگتا کہ اس نے خودکشی کی ہے۔ والدہ نے کہا کہ شاہانہ نے ماڈلنگ کیرئیر کا آغاز شادی کے بعد کیا تھا اور وہ تامل فلموں میں بھی اداکاری کرتی تھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london
FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

واضح رہے کہ کیرالہ پولیس کو سجاد پر شک ہے کہ ماڈل اپنے شوہر کے ہاتھوں گھریلو تشدد کا نشانہ بنی ہیں، شاہانہ کے اہل خانہ نے حملے اور قتل سمیت متعدد الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اطلاع کے مطابق شاہانہ اور اِن کے شوہر کے درمیان کسی چیک پر جھگڑا ہوا تھا جو شاہانہ کو ماڈلنگ کے لیے ملا تھا۔

  • julia rana solicitors
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply