• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو دوسری مرتبہ کورونا کا شکار ہو گئے

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو دوسری مرتبہ کورونا کا شکار ہو گئے

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کورونا ٹیسٹ ایک مرتبہ پھر مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اس سے قبل بھی سال رواں کے ماہ فروری میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے  مطابق  کینیڈا کے وزیراعظم نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر دی ہے۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے قرنطینہ کر رہا ہوں اور احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد بھی کروں گا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میری  طبیعت بہتر ہے کیونکہ میں نے کورونا ویکسی نیشن کرائی ہوئی تھی۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اگر ابھی تک کورونا ویکسینیشن نہیں کرائی ہے تو کرالیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ جو افراد کورونا ویکسینیشن کرا چکے ہیں وہ بوسٹر ڈوز لگوالیں۔ اس طرح نظام صحت کو تحفظ فراہم کریں اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی صحت کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply