• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج آج ہوگا، اجلاس میں کلبھوشن کیس اور پلواما ڈرامے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق،قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ، جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر خزانہ ، وزیر دفاع، وزیر خارجہ  اور وزیر مملکت برائے داخلہ شریک ہوں گے۔

اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے، اجلاس میں حساس اداروں کے سربراہان اوردیگر اعلیٰ سیکیورٹی حکام بھی شریک ہوں گے، دفاع، خارجہ، اور خزانہ کے وزراء بھی اجلاس میں موجود ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں علاقائی سلامتی، بھارتی جارحیت اور قومی داخلی سلامتی کے حوالے سے امور زیر غور آئیں گے اور دیگر معاملات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

اس موقع پر بھارت کے پلوامہ ڈرامہ اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی غور ہوگا، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں کا جائرہ لیا جائے گا ۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس کے علاوہ اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس پر بھی غور ہوگا، اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے کامیاب دورہ پاکستان پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply