ملک بھرمیں ڈینگی مزید232نئےکیسز سامنے آگئے

علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 232 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 11ہزار پانچ سو 87 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق علی جان خان سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 5082 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز 139 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2480 مریض رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی میں گزشتہ روز 19 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1141 مریض رپورٹ ہوئے، ملتان میں گزشتہ روز 11 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.

علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1107 مریض رپورٹ ہوئے، گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 28 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 591 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز 20 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.شیخو پورہ اور لودھراں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے تین تین نئے مریض سامنے آئے۔ گزشتہ روز ساہیوال، سیالکوٹ اور اوکاڑہ میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

علی جان خان کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر اور حافظ آباد میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 132 مریض زیر علاج ہیں۔ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 75 مریض زیر علاج ہیں ۔ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply