• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بچوں بڑوں میں مقبول ڈرامہ سیریل”عینک والا جن”کی نئے نام کے ساتھ واپسی

بچوں بڑوں میں مقبول ڈرامہ سیریل”عینک والا جن”کی نئے نام کے ساتھ واپسی

90 کی دہائی کے مقبول ڈرامہ سیریل ’’عینک والا جن‘‘ کے شائقین کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ اپنے مذکورہ پسندیدہ ڈرامے کو نئے نام کے ساتھ ایک بار پھر ٹی وی اسکرینز پر دیکھ سکیں گے۔

باغی ٹی وی : ’’عینک والا جن‘‘ بچوں کے لیے بنایا گیا ایک کلاسیکی پاکستانی ڈراما ہے جو 1993 سے 1996 تک پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا۔ ’’عینک والا جن‘‘ اپنے دور کا بہترین ڈراما تھا جو جادوگر، جن اور پریوں کی کہانی پر مشتمل تھا اور بچوں سمیت بڑوں میں بھی بے حد مقبول تھا۔

اس ڈرامے کو شائقین کے اصرار پر دو بار پیٹی وی پر نشر کیا گیا تھا اور اب ایک بار پھر ’’عینک والا جن‘‘ ایک نئے نام ’’ریٹرن آف نستور‘‘ کے ساتھ ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے جو کہ ’’عینک والا جن‘‘ کا سیکوئل ہے۔

تاہم اس بار یہ ڈراما پی ٹی وی پر نہیں بلکہ ایک اور پاکستانی چینل سب ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے’’ریٹرن آف نستور‘‘ کی کہانی بھی جادوگروں، جن اور پریوں کے گرد گھومتی ہے لیکن اس بار ڈرامے میں موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے تاکہ دیکھنے والے زیادہ محظوظ ہوسکیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

لوگ اپنے بچپن کے پسندیدہ ڈرامے کو ایک بار اسکرین پر دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ جینیفر نامی خاتون نے یوٹیوب پر ڈرامے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا یہ ڈراما کب سے بنا ہوا تھا مگر کوئی چینل چلا ہی نہیں رہا تھا میرا دل بہت دکھتا تھا بلآخر سب ٹی وی نے یہ کام کردکھایا۔ سلمان آفتاب نامی شخص نے کہا 26 برسوں بعد میں یہ ڈراما دوبارہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں۔

افروز نامی شخص نے کہا کہ اب بچپن کی یادیں تازہ ہو جائیں گیصباحت نامی خاتون نے اپنے فیورٹ کردار نستور کو ویلک کرتے ہوئے کہا کہ ہم زکوٹا کو مس کریں گے برق سکائے انٹرٹینمنٹ نامی یوٹیوب چینل نے “سب ٹی وی کی ٹیم” کا شکریہ ادا کیا-

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply