• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سکھ رہنما کے قتل کا معاملہ: امریکہ بھی کینیڈا کے ساتھ

سکھ رہنما کے قتل کا معاملہ: امریکہ بھی کینیڈا کے ساتھ

سکھ رہنما کے قتل کے معاملے میں امریکا بھی کینیڈا کے ساتھ ہے۔ رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کینیڈا کے ساتھ ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے۔

میتھیو ملر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہندوستانی حکومت سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے، سیکریٹری خارجہ ٹونی بلنکن نے بھی سکھ رہنماقتل کا معاملہ بھارتی وزیر خارجہ کے سامنےاٹھایا۔

بین الاقوامی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کے بھارت پر الزام کی تصدیق فائیو آئیز اور دیگر عالمی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے بھی کی، ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی ایجنٹس کے ملوث ہونے کے باعث کینیڈا نے متعدد بھارتی ڈپلومیٹس کو اپنے ملک سے نکل جانے کا حکم دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

رائٹرز نے لکھا ہے کہ مودی سرکار نے بدلے کے طور پر کینیڈین سفیروں کو ملک سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمل درآ مد نہ ہونے کی صورت میں کینیڈین کونسل بند کردیے جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply