گوگل اکاؤنٹس کے صارفین کے لیے بُری خبر

اگر آپ نے اپنے گوگل اکاؤنٹ کو کافی عرصے سے استعمال نہیں کیا تو بہتر ہے کہ ایک بار اس پر سائن ان ہو جائیں کیونکہ گوگل نے غیر فعال جی میل اکاؤنٹس کو یکم دسمبر کے بعد بالترتیب بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سب سے پہلے ایسے گوگل اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جائے گا جن کو بنانے کے بعد کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔

معروف سرچ انجن اور ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے دسمبر 2023 سے 2 سالوں میں غیر فعال رہنے والے جی میل اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اگر آپ نے اپنے گوگل اکاؤنٹ کو کافی عرصے سے استعمال نہیں کیا تو بہتر ہے کہ ایک بار اس پر سائن ان ہو جائیں کیونکہ گوگل نے غیر فعال جی میل اکاؤنٹس کو یکم دسمبر کے بعد بالترتیب بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سب سے پہلے ایسے گوگل اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جائے گا جن کو بنانے کے بعد کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔

گوگل نے مئی 2023 میں اعلان کیا تھا کہ گزشتہ 2 سال سے غیر فعال اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

گوگل کے مطابق غیر فعال جی میل اکاؤنٹس ہیکنگ، فشنگ یا سپیم کا شکار ہو جاتے ہیں کیونکہ انہیں نئی خصوصیات اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے یہ فیصلہ سیکیورٹی سے متعلق کسی بھی مسئلے سے بچنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اب کمپنی کی جانب سے صارفین کو اس حوالے سے خبردار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 30 نومبر تک صارف کے غیر فعال جی میل اکاؤنٹ سمیت ریکوری ای میل اکاؤنٹس پر متعدد ای میلز بھیجی جائیں گی۔ کسی بھی اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنے سے قبل متعدد نوٹیفکیشنز بھی ارسال کیے جائیں گےاور پھر اکاؤنٹ یا مواد ڈیلیٹ کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply