• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فون میں موجود کون کون سی ایپس صارف کا ڈیٹا چُرا لیتی ہیں ؟

فون میں موجود کون کون سی ایپس صارف کا ڈیٹا چُرا لیتی ہیں ؟

محققین نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جو ایپس ہم اپنے فون پر آسانی سے ڈاؤن لوڈ کرلیتے ہیں وہی ایپس ہمارے ذاتی ڈیٹا تک باآسانی رسائی حاصل کرلیتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تحقیق میں آئی او ایس ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور دونوں پر سرفہرست 100 ایپس کا تجزیہ کیا گیا تاکہ انہیں بے نقاب کیا جاسکے جنہیں صارف کی معلومات تک رسائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

نئی تحقیق میں ان ایپس کا انکشاف کیا گیا ہے جن کو آئی فونز یا اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں صارفین کے ذاتی ڈیٹا تک سب سے زیادہ رسائی حاصل ہوتی ہے۔

ٹی آر جی ڈیٹا سینٹرز کی اس تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر وہ ایپس ہیں جن کو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز میں سب سے زیادہ ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔

یہ تینوں ایپس صارفین کے 14 مختلف قسم کے ڈیٹا جیسے لوکیشن، براؤزنگ ہسٹری، کانٹیکٹس، فوٹوز اور دیگر تک رسائی کی اجازت مانگتی ہیں۔

آئی او ایس میں فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر کے بعد یوٹیوب، لنکڈ ان اور انسٹا کارٹ سب سے زیادہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے والی ایپس ہیں جبکہ ٹک ٹاک اور گوگل بالترتیب 7 ویں اور 8 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

اس کے مقابلے میں اینڈرائیڈ فونز میں فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر کے بعد چوتھے نمبر پر فیس بک لائٹ ایپ سب سے زیادہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتی ہے۔

گوگل، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ بالترتیب 5 ویں سے 8 ویں نمبر پر موجود ہیں، تحقیق میں بتایا گیا کہ آئی او ایس کے مقابلے میں اینڈرائیڈ میں ایپس زیادہ ڈیٹا تک رسائی مانگتی ہیں۔

محققین کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ آئی او ایس کے مقابلے میں اینڈرائیڈ صارفین کو اپنے ڈیٹا کی زیادہ قربانی دینا پڑتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایپس کو جتنے زیادہ ڈیٹا تک رسائی دیتے ہیں، اس کے اعداد و شمار دنگ کر دینے والے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری بہت زیادہ ذاتی تفصیلات ان ایپس کے پاس موجود ہوتی ہیں جن کو مارکیٹنگ کمپنیاں اور ہیکرز مختلف مقاصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply