حقیقی دنیا میں انسان کا مددگار کہلانے والے روبوٹ نے جنوبی کوریا میں انسان کی جان لے۔
یہ حادثہ جنوبی کوریا کے جنوبی صوبے گوسیونگ میں اس وقت پیش آیا جب سبزیوں کے پیکیجنگ کے ایک کارخانے میں روبوٹ کے بازووں نے ایک شخص کو اپنی گرفت میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کا شہری کنویئر بیلٹ پر دبنے کے بعد شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد میں اس کی موت ہو گئی، مقامی پولیس نے ہلاک ہونے والے شخص کا نام نہیں بتایا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص کارخانوں میں صنعتی روبوٹ کی تنصیب کرنے والی ایک کمپنی کا ملازم تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملازم کو کارخانے میں یہ معلوم کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا کہ آیا مشین ٹھیک سے کام کررہی ہے؟ پولیس نے بتایا کجہ یہ مشین کارخانے میں ’پک اینڈ پلیس‘ روبوٹس میں سے ایک تھی۔
محکمہ تفتیش کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ کوئی جدید ترین یعنی مصنوعی ذہانت سے چلنے والا روبوٹ نہیں تھا، بس ایک ایسی مشین تھی جو صرف ڈبوں کو اٹھاکر کنویئر بیلٹ پر رکھتی ہے۔
افسر نے بتایا کہ کیمرے کے فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہلاک ہوجانے والا شخص اپنے ہاتھوں میں ایک بکس لے کر روبوٹ کے قریب پہنچا تھا، جس کی وجہ سے روبوٹ ممکنہ طورپر متحرک ہو گیا۔
جنوبی کوریا میں حالیہ برسوں میں بھی اس طرح کا ایک اور واقعہ اس وقت پیش آیا تھا، جب ایک شخص آٹوپارٹس کے کارخانے میں ایک مشین کی جانچ کررہا تھا تو وہاں ایک مینوفیکچرنگ رو بوٹ نے اسے کچل دیا تھا جس سے وہ بری طرح زخمی ہو گیا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں