بلوچستان میں بارش و سیلاب سے مزید 9 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے مزید 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہونے والی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 10 بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 216 ہو گئی ہے۔ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہو کر 93 افراد زخمی ہوئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ہونے والے زخمیوں میں 52 مرد 11 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں۔ مجموعی طورپر 26 ہزار 567 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply