• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انسانی حقوق کے پیمانے ہر ایک کیلئے الگ ہیں، انجلینا جولی

انسانی حقوق کے پیمانے ہر ایک کیلئے الگ ہیں، انجلینا جولی

الی وڈ کی معروف اداکارہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن انجلینا جولی نےکہا ہےکہ انسانی حقوق کےپیمانےہرایک کیلئےالگ ہیں۔
ایک انٹرویومیں انجلیناجولی کاکہناتھاکہ انسانی حقوق کبھی کچھ لوگوں کے لیے ہوسکتے ہیں تو کچھ لوگوں کیلئے کبھی نہیں ہوسکتے،کچھ لوگوں کے جرم کے لیے احتساب ہے تو کچھ کے لیے بالکل نہیں، یہ دنیا کا بدصورت چہرہ ہے۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ انسانی حقوق کے پیمانے ہر ایک کے لیے الگ ہیں، حقیقت یہ ہےکہ دنیا کاروباری مفاد پرکام کرتی ہے۔
انجلینا جولی کاکہناتھاکہ میں دنیا کے کسی ملک کو نہیں جانتی جو ان چیزوں سے پاک ہو ۔بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ نوآبادیاتی نظام کا خاتمہ ہوگیا ہے لیکن حقیقت یہ ہےکہ ترقی پذیر ممالک کو کنٹرول کرنا اور ان کا استحصال ابھی بھی جاری ہے۔
ہالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواز نہیں ہو سکتا، چند ٹرک غزہ کی امدادی ضروریات پوری نہیں کرسکتے۔غزہ کی کل آبادی20 لاکھ ہے جن میں آدھے بچے ہیں، جو دو دہائیوں سے محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہےکہ اس سے قبل انجلینا جولی غزہ میں اسرائیلی بمباری کی بھی شدید مذمت کر چکی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply