• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک بھرمیں قائداعظم کا147واں یوم پیدائش منایاجارہاہے

ملک بھرمیں قائداعظم کا147واں یوم پیدائش منایاجارہاہے

ملک بھرمیں قائداعظم محمدعلی جناح کا 147 واں یوم پیدائش آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کاملک بھرمیں 147واں یوم پیدائش منایاجارہاہےآج صبح مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہو گی جبکہ ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔
برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں ایک آزاد وطن دینے والے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے 25 دسمبر 1876 کو کراچی کے وزیر مینشن میں آنکھ کھولی تو کون جانتا تھا کہ یہ بچہ عظیم رہنما بن کر برصغیر کے مسلمانوں کی کشتی پار لگانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے ابتدائی تعلیم سندھ مدرستہ الاسلام میں حاصل کی جبکہ میٹرک کا امتحان جامعہ بمبئی سے پاس کیا بعد میں اعلیٰ تعلیم کیلئے لندن روانہ ہوگئے۔
1895 میں انہوں نے لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کرلی اور بمبئی واپس آ کر باقاعدہ طور پر وکالت کا آغاز کیا۔
1896 میں محمد علی جناح نے سیاسی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے انڈین نیشنل کانگریس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی لیکن کچھ عرصے بعد ہی انہیں احساس ہوا کہ کانگریس صرف ہندوؤں کی نمائندہ جماعت ہے۔
1913 میں انہوں نے آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور علیحدہ وطن کی باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا۔
بالآخر ان کی جدوجہد رنگ لائی اور 14 اگست 1947 کو برصغیر کے مسلمانوں کا علیحدہ وطن کا خواب پورا ہوا جس کا نام پاکستان رکھا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کئی بیماریوں سے لڑتے لڑتے بالآخر 11 ستمبر 1948 کوخالق حقیقی کوجاملے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply