جہانگیر ترین کے بھائی نے خودکشی کرلی

پولیس ذرائع کے کہناہے کہ استحکام پاکستان کے سربراہ جہانگیرترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خود کشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں نے بھی عالمگیرترین کی خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ استحکام پاکستان کے سربراہ جہانگیرترین کے بھائی عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سرمیں گولی مار کر خود کشی کی ہے۔

عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے۔عالمگیر ترین لاہور کے علاقےگلبرگ میں واقع اپنےگھر میں تھے، وہاں سے اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نے شادی نہیں کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کےبھائی نے آج خودکشی کرلی،جہانگیر ترین کے بھائی نے خود کو گولی مار کر خود کشی کی،جہانگیر خان ترین کو بھائی کی موت کی خبر پارٹی اجلاس کے دوران ملی۔جہانگیر خان ترین اجلاس چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply