• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کی پیشی پر کتنے لوگ کمرہ عدالت میں جا سکیں گے؟

عمران خان کی پیشی پر کتنے لوگ کمرہ عدالت میں جا سکیں گے؟

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کتنے لوگ کمرہ عدالت میں جا سکیں گے، اس حوالے سے رجسٹرار نے سرکلر جاری کردیا۔

رجسٹرار کے سرکلر کے مطابق عمران خان کے ساتھ 15 وکلا کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہو گی،اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 10 وکلا کمرہ عدالت جا سکیں گے۔

سرکلر میں مزید کہاگیا ہے کہ کورٹ روم ون میں وکلا، صحافیوں کا داخلہ پاس کے ذریعے ہو گا،غیرمتعلقہ افراد کے احاطہ عدالت میں داخلے پرپابندی ہو گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی،سابق وزیر اعظم عدالت عالیہ میں پیشی کیلئے اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے روانہ ہوگئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply