• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کونسا سیاستدان کتنی دفعہ اسمبلی میں حاضر ہوا؟ رپورٹ جاری

کونسا سیاستدان کتنی دفعہ اسمبلی میں حاضر ہوا؟ رپورٹ جاری

قومی اسمبلی میں گزشتہ 5سال میں ارکان کی حاضری سے متعلق فافن نے رپورٹ جاری کر دی ۔ نواز شریف بطور وزیر اعظم 44اور منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 10اجلاسوں میں شریک ہوئے، سب سے زیادہ حاضری شیخ آفتاب اور کرن حیدر کی 99 فیصد جبکہ سب سے کم  حاضری علی محمد مہر کی4فیصد رہی، کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس100بار معطل یا ملتوی ہوا۔ فافن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  نوازشریف نے بطور وزیراعظم قومی اسمبلی کے44اجلاسوں میں شرکت کی شاہد خاقان وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد10اجلاسوں میں شریک ہوئے، محمود اچکزئی369، نوید قمر قومی اسمبلی کے350 اجلاسوں میں شریک ہوئے، آفتاب شیر پائو قومی اسمبلی کے326اجلاسوں میں شریک ہوئے، صاحبزادہ طارق اللہ365، فاروق ستار قومی اسمبلی کے80اجلاس میں شریک ہوئے، پرویز الٰہی قومی اسمبلی کے63اجلاسوں میں شریک ہوئے،  مولانا فضل الرحمان96، غلام بلور قومی اسمبلی کے 265 اجلاسوں میں شریک ہوئے، شیخ رشید280 اجلاسوں  میں شریک ہوئے، رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاسوں میں سب سے زیادہ حاضری شیخ آفتاب اور کرن حیدر کی 99 فیصد رہی، کرن حیدر، شیخ آفتاب قومی اسمبلی کے 468اجلاسوں میں سے461 میں شریک ہوئے، قومی اسمبلی میں سب سے کم حاضری علی محمد مہر کی4فیصد رہی، علی محمد مہر قومی اسمبلی کے صرف 18اجلاسوں میں شریک ہوئے، رپورٹ کے مطابق عمران خان کی قومی اسمبلی اجلاسوں میں ساڑھے 4فیصد حاضری ریکارڈ کی گئی  عمران خان نے قومی اسمبلی کے20اجلاسوں میں شرکت کی، حمزہ شہباز کی حاضری6فیصد رہی،5سال میں 26اجلاسوں میں شریک ہوئے، گزشتہ 5 سالوں میں ارکان کی حاضری میں 13فیصد مجموعی کمی ریکارڈ کی گئی اپوزیشن کی طرف سے145بار قومی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشان دہی کی گئی، کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس100بار معطل یا ملتوی ہوا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply