• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کیا خواتین،مرد کی عادات کو پہلی ملاقات میں جانچ لیتی ہیں؟دلچسپ معلومات

کیا خواتین،مرد کی عادات کو پہلی ملاقات میں جانچ لیتی ہیں؟دلچسپ معلومات

 

لڑکیاں پہلی ملاقات میں ہی لڑکوں کے عادات و اطوار کو اچھے سے بھانپ لیتی ہیں اور ان سے شادی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرلیتی ہیں۔ اب امیر لوگوں کے رشتے کروانے والی ایک آسٹریلوی خاتون نے لڑکوں کی وہ غلطیاں بتا دی ہیں جن کی وجہ سے لڑکیاں پہلی ملاقات میں ہی ان سے کبھی بھی شادی نہ کرنےکا فیصلہ کر لیتی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق لوانے وارڈ نامی یہ خاتون آسٹریلوی شہر پرتھ کی رہائشی ہیں اور امرا کے رشتے کرواتی ہیں۔ اسکی ایک رشتہ کروانے کی فیس 15ہزار ڈالر سے زائد ہے۔رپورٹ کے مطابق لوانے وارڈ نے بتایا ہے کہ  لڑکوں کے کردار اور روئیے کی پانچ پانچ خامیاں ایسی ہیں جن کے باعث لڑکی ان سے شادی نہیں کرتی۔ کردار کی خامیوں میں سگریٹ نوشی کرنا، جھوٹ بولنا، مغرور ہونا ، منفی سوچ کا حامل ہونا، خود پسند اور اپنی بالادستی منوانے والا ہونا شامل ہیں۔ روئیے کی 5 خامیوں میں لڑکوں کا پہلی ملاقات میں ہی موبائل فون استعمال کرنا، سانس کا بدبودار ہونا، ہوٹل کے عملے کے ساتھ غیر اخلاقی اور گستاخانہ سلوک کرنا اور ہلڑ بازی کرنا ، اپنی سابق محبوبہ کے متعلق باتیں کرنا اور آس پاس موجود لوگوں پر نظر رکھنا شامل ہیں۔ لوانے نے بتایا کہ جن لڑکوں میں یہ 10بری عادتیں ہوں لڑکیاں پہلی ملاقات میں ہی ان سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply