بندے مارنے والوں کوپنجاب نے ترقیاں دیں: چیف جسٹس

آوٹ آف ٹرن پروموشن کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5رکنی لارجربینچ نے کی، چیف جسٹس کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ سندھ میں ہم نے پابندی لگائی پنجاب میں کیسے اجازت دے دیں۔

پنجاب میں ایسے لوگوں نے بھی ترقیاں کیں،جنھوں نے ماورائے عدالت قتل کیے عدالتوں کے ذریعے آوٹ آف ٹرن پروموشنزکو ہی واپس لے لیں گے کام کرنے والوں کوتمغے اور پیسے دلوادیں گے بتائیں عدالتوں سے آوٹ آف ٹرن پروموشن لینے والوں کوکیسے چھوڑیں ،ہم نے انصاف کرناہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

چیف جسٹس نے کہا بندہ ماردوآوٹ آف ٹرن پروموشن لے لو،بندے مارنے والوں کوپنجاب نے ترقیاں دیں ،چاہے کتنے بھی متاثرہوں اصول طے کرنے ہیں پولیس آوٹ آف ٹرن پروموشن کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply