• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سر پر 319 گلاس رکھ کر توازن قائم رکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم

سر پر 319 گلاس رکھ کر توازن قائم رکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم

قبرص: ایک شخص نے سر پر 319 گلاس رکھ کر توازن قائم رکھ کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایرسٹوٹیلس نامی شخص نے اپنے سر پر 319 گلاس رکھے اور ان کا توازن برقرار رکھتے ہوئے رقص کرکے منفرد کرتب دکھا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

62 سالہ سیکورٹی مشیر گزشتہ 28 سال (1995ء سے) سر پر گلاس رکھ کر توازن قائم رکھنے کی مشق کرتے اور کرتب دکھاتے آ رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف پروگراموں میں اور ایسے مقامات پر جہاں عوامی توجہ زیادہ ہوتی ہے، اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے سر پر 319 گلاس رکھے اور توازن قائم کرکے گزشتہ برس 2022ء میں ایک شخص کا 270 گلاس کے ساتھ توازن قائم رکھنے کا ریکارڈ توڑ کر اپنا نام عالمی کتاب میں درج کروالیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

میڈیا ذرائع کے مطابق ایرسٹوٹیلس کو کم از کم 10 سیکنڈز تک 319 گلاس کو اپنے سر پر رکھ کر توازن برقرار رکھنا تھا، تاہم انہوں نے اس سے دگنے وقت تک 319 گلاس سر پر رکھ کر نہ صرف توازن برقرار رکھا بلکہ رقص بھی کرکے دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ان کا ارادہ سر پر مختلف قسموں کے گلاس رکھ کر توازن قائم کرکے دکھانے کا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply