• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یونان کشتی حادثہ، انسانی اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 54 مقدمات درج

یونان کشتی حادثہ، انسانی اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 54 مقدمات درج

ایف آئی اے کایونان کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور ان کے خلاف 54 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون نے اب تک 17 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے ہیں۔ اس کے علاوہ گجرات سرکل نے 7جبکہ گجرانوالہ سرکل نے 8 انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا ہے۔کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف 54 مقدمات درج کر لئے گئے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلروں کے خلاف مقدمات ایف آئی اے لاہور، گجرانوالہ اور گجرات میں درج کئے گئے ہیں۔اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے 5، گجرات سرکل نے 18 اور گجرانوالہ سرکل نے 31 مقدمات درج کئے ہیں۔ اب تک 167 لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کر لئے گئے ہیں۔ڈی این اے سیمپلز یونان کشتی حادثے میں جانبحق ہونے والے کی شناخت کے لئے حاصل کئے گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔لواحقین کی نشاندہی پر ٹیمیں مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں،سانحہ میں ملوث تمام انسانی سمگلرز کی گرفتاری تک انٹلیجینس بنیادوں پر کریک ڈاون جاری رہے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply