مفتی قوی کی فحش وڈیو لیک

آج کل آسمان شاید پاکستانی علما سے ناراض ہے۔ روزانہ کی بنیادوں پر علمائے اکرام کے ایسے سکینڈلز سامنے آ رہے ہیں دینی طبقات کیلئیے باعث شرم ہیں۔ لاہور میں مدرسہ  منظور الاسلامیہ کے مفتی اور استاذ عزیز الرحمن کی فحش وڈیوز سامنے آئیں اور ایک طالب علم کی جانب سے اس پہ زیادتی کا الزام بھی لگا۔ وہ اب گرفتار اور سلاخوں کے پیچھے ہے۔
اسی اثنا میں مجرم مفتی کا ناکام دفاع کرنے کی کوشش میں دیگر وڈیوز کے ساتھ راولپنڈی کے مولانا طورو کی وڈیو سامنے آئی جنھوں نے صحابہ پہ رکیک الزام لگا دیا۔ سوشل میڈیا پہ اس پہ شدید ردعمل سامنے آیا اور آج اسکو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
افسوسناک ہے کہ آج معروف عالم مفتی قوی کی ایک وڈیو بھی لیک ہو گئی ہے۔ مکالمہ کو موصول وڈیو میں مفتی قوی کیمرے کے دوسری جانب موجود کسی مرد یا عورت کے سامنے برہنہ ہو کر خود لذتی میں مصروف ہیں۔ اگرچہ اس معاملے کو نجی زندگی بھی قرار دیا جا سکتا ہے لیکن ایک عالم دین کی ایسی بد احتیاطی اسلام پسندوں کے سر شرم سے جھکا دے گی۔
حیرت انگیز ہے کہ جب مدارس اور علما مسلسل رسوائی سے دوچار ہیں، پاکستان میں وفاق المدارس اور بڑے علمائے دین جو ہر معاملے پہ بولتے ہیں مکمل خاموش ہیں۔ پاکستان میں مدارس کی عزت اور مستقبل کیلئیے ضروری ہے کہ علما کی بڑی تنظیمیں اور افراد سامنے آئیں اور اپنا واضح موقف دیں۔
مفتی قوی سے باوجود کوشش ان کیلئیے موقف کیلئیے رابطہ مہیں ہو پایا۔ اگر وہ اپنا موقف دینا چاہیں تو مکالمہ کے صفحات میسر ہیں۔ ادارہ

  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • merkit.pk

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply