• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاپتہ آبدوز کے ڈائریکٹر کو نوکری سے کیوں نکال دیا گیا تھا؟

لاپتہ آبدوز کے ڈائریکٹر کو نوکری سے کیوں نکال دیا گیا تھا؟

ٹائی ٹینک کی باقیات دکھانے کے لیے سیاحوں کو لے جانے والی ٹائٹن آبدوز کے نقائص سے 2018 میں ایک ڈائریکٹر نے کمپنی اوشن گیٹ کو آگاہ کیا تھا لیکن الٹا اُس ملازم کو ہی نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اوشن گیٹ کمپنی کے میرین آپریشنرز کے ڈائریکٹر ڈیوڈ لوچریج نے جائزہ رپورٹ 2018 میں نشاندہی کی تھی کہ آبدوز کو انتہائی گہرے پانی میں لے جایا گیا تو مسافروں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

آبدوز کی ملکیت رکھنے والی کمپنی اوشن گیٹ کے ڈائریکٹر نے جائزہ رپورٹ 2018 میں خبردار کیا تھا کہ آبدوز میں حفاظت سے متعلق کئی مسائل ہیں اور یہ تجویز بھی دی تھی کہ آبدوز کی سخت جانچ کی ضرورت ہے۔

ہزاروں فٹ سمندر کی گہرائی میں لاپتا ہونے والی ٹائٹن آبدوز کی ملکیت رکھنے والی امریکی کمپنی اوشن گیٹ کے سابق ملازم نے 2018 میں ہی خبردار کیا تھا کہ آبدوز کو حفاظتی مسائل کا سامنا ہے۔جس پر اوشن گیٹ نے آبدوز کی خامیوں کو درست کرنے کے بجائے اس کی نشاندہی کرنے والے میرین آپریشنرز کے ڈائریکٹر ڈیوڈ لوچریج کو ہی ملازمت سے برخاست کردیا تھا۔

کمپنی نے آبدوز سے متعلق یہ خفیہ معلومات افشا کرنے میرین آپریشنرز کے ڈائریکٹر ڈیوڈ لوچریج پر مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔ ڈیوڈ لوچریج نے بھی اپنی بلا جواز برطرفی پر کمپنی کیخلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

بعد ازاں میرین آپریشنرز کے ڈائریکٹر ڈیوڈ لوچریج اور کمپنی کے درمیان تصفیہ ہوگیا۔ یہ تصفیہ کس بنیاد پر اور کن شرائط پر ہوا تھا اس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ڈیوڈ لوچریج سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے جواب دینے سے انکار کردیا۔ کمپنی اوشن گیٹ کے ترجمان نے بھی ڈیوڈ لوچریج کے اٹھائے گئے حفاظتی خطرات پر تبصرہ کرنے سے معذرت کرلی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply