قطر میں اردو ریڈیو کے آغاز سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
قطر میڈیا کارپوریشن (QMC) کے زیر انتظام اردو ریڈیو ماہ ستمبر کے آغاز میں نئے پروگراموں کی ایک صف شروع کرنے کی تیاری پر کام جاری ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اردو ریڈیو میں نشر ہونے والے پروگراموں میں ثقافتی، سماجی، فنکارانہ اور مذہبی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اردو ریڈیو پر اردو ریڈیو کنٹرولر، خلود الحمدی کی نگرانی میں، منگل سہ پہر 3 بجے ہفتہ وار ”اقرا پروگرام”سمیت مختلف پروگراموں کو پیش کیا جائے گا۔
ریڈیو ”نفیزات الذکریت”پروگرام بھی نشر کرے گا، جس میں نئی نسل کو پرانے گانوں سے متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ انہیں فنی تحریک کے بانیوں سے بھی متعارف کرائے گا۔
اردو ریڈیو کے ذریعے ”طریقہ حیات” پروگرام بھی پیش کیا جائے گا، جو کہ ایک سماجی مذہبی پروگرام ہے، اس پروگرام میں دین اور دنیا کے رشتے کے بارے اہمیت اجاگر کی گئی ہے، جن کی اسلام حوصلہ افزائی کرتا ہے، کہ مسلمان کیسے اس دنیا اور آخرت میں خوش رہ سکتے ہیں، اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض مہوش سر انجام دیں گی۔
ستمبر کے حوالے سے جو پلان جاری کیا گیا ہے اس میں ”وکل فار لوکل”پروگرام کا تیسرا سیزن بھی شامل ہے، جسے براڈکاسٹر وویک نے پیش کیا ہے۔
اس پروگرام کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں مشہور سوشل میڈیا مواد تخلیق کاروں کے انٹرویوز کو پیش کیا جاتا ہے، جو معاشرے میں میڈیا کی بااثر شخصیات ہیں اور قطر میں نئے فنکاروں اور کھلاڑیوں (اردو اور ہندی بولنے والوں) کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔
اردو ریڈیو پر بچوں کی دنیا کے حوالے سے 30منٹ کا سیگمنٹ بھی نشر کیا جائے گا، جو بچوں کا ایک میگزین پروگرام ہے جو بچوں کو اسلامی اصول سکھانے کے علاوہ کہانیاں اور تعلیمی اور سائنسی معلومات کو ہموار اور آسان طریقے سے پیش کرتا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں