بھارت خواتین کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار

نیویارک: عالمی سروے میں بھارت کو خواتین کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار دےدیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق  افغانستان کا دوسرا اورجنگ زدہ شام کا تیسرا نمبر ہے جہاں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے اورریپ جیسے واقعات کا سامناہے۔

تھامسن رائٹرز فاونڈیشن  نے ساڑھے پانچ سو ماہرین سے رائے لے کرسروے جاری کیا ہے، جس میں صومالیہ کا چوتھا  اورسعودی عرب کا پانچواں نمبر ہے، فہرست میں امریکا کو بھی ٹاپ ٹین میں شامل کیا گیا ہے۔،

سروے میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں خواتین کوہراساں کرنے اور زیادتی کے واقعات ہوش ربا ہیں، دوہزارسات سے دوہزارسولہ کے درمیان خواتین کے خلاف جرائم میں ایک سو تراسی فیصد اضافہ ہواہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یہاں ہرگھنٹے میں ریپ کے چارواقعات رپورٹ ہوتے ہیں، خواتین کے لیے دس خطرناک ممالک میں پاکستان، کانگو ،یمن اورنائیجیریا کوبھی شامل کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق یہ سروے آن لائن اورفون کال کے ذریعے سے کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply